اشتہار

شاہین آفریدی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں شامل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے پر 10 سال بعد ہی کسی کھلاڑی کا نام آنر بورڈ میں شامل ہوا ہے۔

- Advertisement -

شاہین شاہ آفریدی نے کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ فٹنس میں بہتری سے بولنگ میں بہتری آئی ہے، اس بار 5 آؤٹ کرنے پر خوشی ہے، وکٹ اچھی ہے بولرز کو فائدہ مل رہا ہے، قومی ڈیوٹی پہلے دیکھوں گا پھر لیگز کے بارے میں سوچوں گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی نے ویران میدانوں کو آباد کردیا، پاک سری لنکا ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور میچ سے خوب لطف اٹھایا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ہمپشائر کاؤنٹی سے معاہدہ کیا تھا، وہ آئندہ سال ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کا پورا سیزن کھیلیں گے۔

ہمپشائر کاؤنٹی کے ڈائریکٹر جائلز وائٹ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہے جس کے پاس پیس اور ورائٹی موجود ہے، وہ مخالف ٹیم کے لیے خطرہ ثابت ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی گزشتہ 18 ماہ سے قومی ٹیم میں تینوں فارمیٹ کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ 2019 کے 6 میچوں میں 14.63 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں