اشتہار

ہراساں کیے جانے پر ایئر ہوسٹس نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں نجی ایئرلائن کی ایئرہوسٹس نے ہراساں کیے جانے پر خودکشی کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر گڑگاؤں میں رہائش پذیر ایئر ہوسٹس نے مالک مکان کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مستھو سرکار پرائیویٹ ایئرلائن میں ایئرہوسٹس تھیں، مقتولہ کے والد نے مالک مکان پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

- Advertisement -

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی نے رات 2 بجے فون کیا تھا اور مالک مکان کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر بتایا تھا، مالک مکان نے گزشتہ روز بھی اس کی بے عزتی کی تھی۔

ایچ سی سرکار کے مطابق مالک مکان نے بیٹی کا موبائل فون ہیک کرلیا تھا اور کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ سلیگوری واپس جانا چاہتی تھی کیونکہ وہ اب توہین آمیز رویہ مزید برداشت نہیں کرسکتی تھی۔

پولیس آفیسر رام نواس کا کہنا ہے کہ ہمیں جائے وقوعہ سے کوئی خط نہیں ملا ہے، اس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے، فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے درج شکایت پر ہم نے آئی پی سی سیکشن 306 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں