اشتہار

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سبکدوش ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سبکدوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سبکدوش ہوگئے، ان کی جگہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریٹائرمنٹ سے تین ہفتے قبل آرمی چیف کی مدت ملازمت اور پھر اس میں توسیع سے متعلق دائر درخواست کو ازخود نوٹس میں تبدیل کرتے ہوئے کچھ ایسی ہدایات دیں جو قانونی ماہرین کے مطابق مستقبل میں عہدے پر تعیناتی اور توسیع کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔

- Advertisement -

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشروط ضمانت سے متعلق بھی فیصلہ دیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا تھا کہ مشرف فیصلے کے بعد میرے اور پوری عدلیہ کے خلاف ایک گھناؤنی مہم شروع کر دی گئی ہے لیکن سچ سامنے آئے گا اور سچ کا بول بالا ہو گا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے 18 جنوری کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

جسٹس گلزار احمد کون ہیں؟

نئے نامزد چیف جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے، جسٹس گلزار قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1986 کو ہائی کورٹ اور 1988 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے ،2 اگست 2002 کو سندھ ہائی کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا اور 16 نومبر 2011 کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور فرروری 2022 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے، وہ 27 اگست 2002 کو سندھ ہائی کورٹ کے جج جبکہ 16 نومبر کو 2011 کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے، اس لحاظ سے سپریم کورٹ کے ججوں کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا جاتا ہے۔

جسٹس گلزار احمد کے 2فروری 2022ء کو مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16ستمبر 2023ء تک اس عہدہ پر برقراررہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں