تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

تھوک سے موبائل فون کا سیکیورٹی کوڈ کھولنے کی عجیب حرکت، ویڈیو وائرل

موبائل استعمال کرنے والے صارفین اپنے اسمارٹ فون کی حفاظت کے لیے اُس میں سیکیورٹی کوڈ لگاتے ہیں اور اُسے خفیہ بھی رکھتے ہیں۔

عام طور پر صارف سیکیورٹی کوڈ ہاتھ کی انگلی سے ہی کھولتا ہے مگر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک پر ایسی حیران کن ویڈیو شیئر ہوئی جس نے سب کو سر پکڑنے پر مجبور کردیا۔

مزاحیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون صارف کے آگے اُن کا موبائل پڑا ہے جس میں سیکیورٹی کوڈ لگا ہوا تھا۔ خاتون نے بہت ہی انوکھے اور عجیب و غریب انداز سے کوڈ کو کھولا۔

یہ بھی دیکھیں: جہاز میں سوار مسافر کی عجیب و غریب حرکت، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے ہندسوں پر باری باری تھوک پھینک کر اپنے موبائل کو  ان لاک کر کے سب کو حیران کردیا۔

ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا نام جسیکا بتایا جارہا ہے جنہیں صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا جبکہ اس کو دیکھ کر خوب ہنسے۔ اس ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر صارفین کی عجیب و غریب ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں، گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں جہاز میں بیٹھا مسافر اپنی ایڑھی کی گندگی کو صارف کررہا تھا۔

Comments

- Advertisement -