جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ہسپانوی کھلاڑی کی ہزاروں فٹ بلندی پر سوراخ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ : ہسپانوی کھلاڑی نے 142 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ونگ سوٹ جمپنگ کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہسپانوی خطروں کے کھلاڑی کا ونگ سوٹ جمپنگ کرتے ہوئے پہاڑ پر بنے 10فٹ سوراخ سے گزرنے کا مظاہرہ، دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہسپانوی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی کھلاڑیوں میں کیا جا سکتا ہے جو ونگ سوٹ جمپنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا خطرناک مظاہرہ کر رہا ہے۔

ہسپانوی کھلاڑی اپنے اسٹنٹ کے لیے اسپین کے پہاڑ کا انتخاب کیا اور 142 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ونگ سوٹ جمپنگ کرتے ہوئے پہاڑ پر بنے 10فٹ چوڑے سوراخ سے گزرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں