جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پانی کی منصفانہ تقسیم کیلیے ٹیلی میٹرز نصب کیے جائیں، وزیر اعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ٹیلی میٹرز نصب کیے جائیں تاکہ اس کی منصفانہ تقسیم ہوسکے۔

یہ ہدایات انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا.

اجلاس میں صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کاجائزہ لیا گیا اور صوبوں میں پانی کی تقسیم پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان پانی کی تقسیم کے معاملے پرنوک جھوک ہوئی، فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ بھی تکرار کی۔ اجلاس میں آبی وسائل پرصوبوں کے درمیان کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل نے آبی معاہدے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا اور سی جے کنال کا معاملہ اگلے اجلاس تک مؤخر کردیا گیا.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پرحل کرنے کیلئے ٹیلی میٹرز نصب کیے جائیں۔

علاوہ ازیں اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سابقہ دور حکومت میں کروڑوں روپے کے نصب کردہ ٹیلی میٹرز کے یونٹس تباہ کئے گئے.

حکومت نے65کروڑ روپے کی لاگت سے ٹیلی میٹرز کی تنصیب کا کام شروع کیا تھا، اجلاس میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں