تازہ ترین

سعودی عرب، ٹائیگر کا 24 سالہ شخص پر حملہ، ویڈیو دیکھیں

ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض کے چڑیا گھرمیں بنگالی ٹائیگر نے 24 سالہ شخص پر حملہ کردیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض کے چڑیا گھر میں بنگالی ٹائیگر نے 24 سالہ شخص کو دبوچ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیگر ایک شخص کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اوپر موجود شخص چیتے کو گولی مار کر اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متاثرہ شخص کی شناخت 24 سالہ محمد عبدالمحسن کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق سوڈان سے ہے۔

چڑیا گھر کے ملازمین صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب ٹائیگر کے محمد عبدالمحسن پر حملے کے بعد چوکس ہوگئے اور انہوں نے چیتے پر گولیاں برسادیں۔

ریاض میونسپلٹی کے بیان کے مطابق زو ملازمین محسن کو چیتے کے چنگل سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو اس کی گردن اور پاؤں پر چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ زخموں سے صحت یاب ہورہا ہے۔

غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ 24 سالہ شخص شیروں کے گڑھے میں کیسے پہنچا کچھ اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر رسی کا استعمال کرتے ہوئے گڑھے میں چڑھ گیا اور یہاں تک کے جانوروں کی تربیت کرنے کی خواہش کا بھی اظہارکیا۔

متاثرہ شخص نے خود گڑھے میں جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہاں سے گزر جانا چاہتا تھا اتفاقی طور پر اس گڑھے میں گر گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ریاض چڑیا گھر کی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Comments

- Advertisement -