اشتہار

اونٹوں کا مقابلہ حسن، جعلسازی کرنے والے اونٹوں پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں منعقدہ مقابلہ حسن میں شرکت کیلئے جعلسازی سے کام لینے والے سعودی شہری اور اس کے اونٹوں پر انتظامیہ 5 سال کی پابندی لگا دی۔

دنیا بھر میں منعقدہ ہونے والے مختلف کھیلوں اور مقابلوں میں اکثر شرکت کرنے والے افراد فاتح بننے کےلیے جعلسازی و دھوکہ دہی سے کام لیتے ہیں لیکن سعودی عرب میں اونٹوں کے مقابلہ حسن میں بھی جعلسازی کا واقعہ سامنے آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں جاری شاہ عبدالعزیز میلے میں خوبصورت اونٹوں کے حسن کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں ایک شہری کو اپنے اونٹوں کو دھوکہ دہی سے خوبصورت دکھانے کی کوشش مہنگی پڑگئی اور انتظامیہ نے اسے 5 سال کےلیے میلے میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے کامیابی کےلیے مرتب کیے گئے ضوابط کی 18 خلاف ورزیاں کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں انتطامیہ نے اونٹوں کے مالک اور اونٹوں پر میلے میں داخل پونے پر 5 سال کی پانبدی عائد کردی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی شہری نے مقابلہ حسن میں شریک ہونے کےلیے انجیکشن کے ذریعے اونٹوں کے ہونٹ موٹے کیے تھے کیونکہ اونٹ کے موٹے ہونٹ خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

اونٹ میلے کی تادیبی کمیٹی نے مقامی شہری کے خلاف الزامات سن کر اور شواہد دیکھ کر اسے آئندہ 5 برس تک اونٹوں کے شاہ عبدالعزیز میلے میں شرکت کا موقع نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

دوسرا فیصلہ یہ کیا گیا کہ مقامی شہری اور اس کے اونٹوں کو کسی بھی قسم کے مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں