اشتہار

بغیر آنکھوں‌ والے بچے کو والدین مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں دو ماہ قبل بغیر آنکھوں والے بچے کی پیدائش ہوئی جسے روسی جوڑے نے گود لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی خاتون الیکزینڈر کے نے بغیر آنکھوں والے اسپیشل بچے کوبدھ کے روز گود لینے کا اعلان کیا،روسی جوڑے نے ننھے مہمان کو اپنے لیے بڑی نعمت قرار دیا۔چائلڈ کیئر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بچے روسی جوڑے کے لیے کرسمس کا تحفہ ہے۔

روسی خاتون کا کہنا تھا کہ ہم کسی بچے کو گود لینے کے خواہش مند تھے مگر جب اس کے بارے میں سنا تو چائلڈ کیئر سے رابطہ کیا جنہوں نے ہمیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

الیکزینڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے بچے کا سُن کر ہم نے اُس کو اپنا بیٹا بنانے کا فیصلہ کیا اور اُس کا نام بھی سوچا مگر ہم کرسمس کے انتظار میں تھے۔

چائلڈ کیئر نے بھی بچے کو گود دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ساشا کو ایک اچھا اور محبت کرنے والا گھرانہ مل گیا جنہوں نے اُسے بہت اچھے انداز سے خوش آمدید کہا‘۔

ترجمان چائلڈ کیئر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم بچے کو گود لینے والی فیملی کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کرسکتے۔

ورسی خاتون کا کہنا تھا کہ ’ساشا ہمارے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، ہم اس کے اچھے والدین بننے کی کوشش کریں گے اور اپنی ہی اولاد کی طرح اس کی تربیت کریں گے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں