ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت دو طرفہ تعلقات اور خطےکی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا وزیرخارجہ بننے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

سعودی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں