اشتہار

نیب آرڈیننس 2019 منظور، صدر نے دستخط کردیے، نیا قانون نافذ العمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب نیا قانون نافذ العمل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج، آئی پی اوزپر کارروائی کا اختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو حاصل ہوگا، اسی طرح سرکاری ملازم کی جائیدادکو عدالتی حکم کے بغیر کوئی منجمد نہیں کرسکے گا۔

- Advertisement -

آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ نیب کو کسی بھی کیس کی تحقیقات تین ماہ میں مکمل کرنا ہوگی اور اگر ایسا نہ ہوسکا تو ملزم ضمانت کا حق دار ہوگا، اسی طرح امپورٹس، لیوی کے کیسز اب نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں اور جاری مقدمات دوسری عدالت منتقل ہوں گے۔

صدر مملکت نے منظوری دی کہ حکومتی، سرکاری شخصیات کی کرپشن نیب کا دائرہ کار رہےگا۔

مزید پڑھیں: بزنس کمیونٹی کو آرڈیننس کے ذریعے نیب سے الگ کردیا، وزیراعظم

قبل ازیں کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ تاجروں کو نیب کا خوف تھا مگر اب  آرڈیننس جاری کر کے قومی احتساب بیورو کا دائر کار روک دیا جس کے بعد وہ صرف پبلک آفس رکھنے والوں پر نظر رکھے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیب قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ کیا تھا، اس ضمن میں انہوں نے قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت بھی کی تھی جس کے بعد آرڈیننس تیار کر کے صدارتی محل ارسال کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں