اشتہار

ہائی وے پردھند، ٹرک گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں دھند کے باعث خطرناک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں اٹھارہ ویلر ٹرک ہائی وے پر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے مغربی علاقے میں ہائی وے پر اٹھارہ ویلر ٹرک دھند کے باعث بے قابو ہوکر دوسری گاڑیوں سے جاٹکرایا اور پھر ایک گاڑی پر الٹ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہائی وے شدید دھند ہے جس کی وجہ سے ڈرائیور کو سامنے کھڑی گاڑیاں نظر نہیں آئیں اور وہ دوسری گاڑیوں میں ٹکراگیا۔

- Advertisement -

حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتای اور دھند کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں