اشتہار

خراٹوں سے نجات کیلئے برقی آلات متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : خراٹوں کو روکنے کےلیے امریکی کمپنی کی جانب تین مختلف آلات متعارف کرائے ہیں، جو پٹھوں اور عضلات کو تقویت دے کر خراٹوں کو روکتے ہیں۔

خراٹے لینا یوں تو خطرناک عادت یا بیماری میں شمار نہیں ہوتا تاہم اس کی شدت میں اضافہ دماغی افعال پر اثرات مرتب کرتا ہے جو خطرناک بیماریوں جیسے فالج، دل کا دورہ اور ڈپریشن سمیت مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

خود کو خراٹے تکلیف دیں یا نہ دیں لیکن گھر والوں کا سونا ضرور مشکل کردیتے ہیں اور ایسے شخص کے قریب سونا آسان نہیں ہوتا، اسی لیے امریکی کمپنی 3 مختلف اقسام کے برقی آلات بنائے ہیں جو پٹھوں اور عضلات کو تقویت دیکر خراٹوں کو روکتے ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان آلات میں ایک سوتے وقت پہنے والا ایک چشمہ ہے جس کے درمیان میں ایک برقی سیمولیٹر نصب ہے۔

دوسرا آلہ کان میں پہنّے والے آلہ سماعت کی طرح ہے جبکہ تیسرا آلہ ٹھوڑی کے نیچے چھپکایا جاتا ہے جو خراٹوں کو روکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آلات کسی طرح بھی نیند میں رکاوٹ نہیں ڈالتے اور خراٹوں کی صورت میں جسم کو سکون پہنچا کر فوری طور پر انہیں روکتے ہیں۔

ان آلات کو استعمال کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اب ان کے خراٹوں سے اہلخانہ کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی اور وہ بھی اگلی صبح تازہ دم ہوکر اٹھتے ہیں اور اپنے امور کو بہتر انداز میں انجام دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں