جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کب کھلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شدیدسردی میں گیس کابحران شدت اختیار کرگیا،جس سے  سندھ پنجاب میں گھریلو صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا  ہیں، کراچی میں سی این جی آج رات10بجے کھول دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں موسم سرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پورا ملک سردہواؤں کی لپیٹ میں ہیں، شدید سردی میں ملک بھرمیں گیس کی طلب میں اضافہ ہوا تاہم گیس پریشر اور پیداوار میں کمی کے باعث گھریلوصارفین شدیدمشکل میں ہیں ، چولہے ٹھنڈے اور گرم پانی نایاب ہوگیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی گیس کا بحران جاری ہے ، کراچی میں آج بھی سی این جی بند ہے تاہم رات دس بجےسےسی این جی اسٹیشنزکو گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی اور صبح 6 بجے تک جاری رہے گی جبکہ اتوار صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس ملے گی۔

دوسری جانب شہر قائد کے بیشترعلاقوں میں گھریلو صارفین گیس کی شدید قلت سے دوچار ہیں، کمپنی ترجمان کا کہنا ہےکہ گھریلواورکمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پنجاب میں صنعتوں کوگیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : سی این جی گاڑیاں‌ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

یاد رہے گذشتہ روز سی این جی ایسوسی ایشن اور ایس ایس جی سی حکام کے درمیان گیس بندش کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں موجودہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔

ایس ایس جی سی حکام نے سی این جی ایسوسی ایشن کو 8 گھنٹے اسٹیشن کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’ایس ایس جی سی حکام نے سندھ بھر کے تمام اسٹیشن بروز جمعرات بتاریخ 2 جنوری رات دس بجے سے تین جنوری کی صبح 6 بجے تک کھولنے کی اجازت دی’۔ اعلامیے کے مطابق جمعے کو 6 بجے بند ہونے کے بعد سی این جی اتوار 5 جنوری 8 بجے سے آئندہ 12 گھنٹے تک تمام اسٹیشنز پر دستیاب ہوگی۔

قبل ازیں وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں خوش خبری سنائی تھی کہ ملک میں ریکارڈ توڑ سردی گیس کے دباؤمیں کمی کا باعث بنی البتہ ٹھنڈ کا زور ایک ہفتےمیں ٹوٹ جائے گا جس کے بعد صورتحال بہتر ہوگی اور رواں سال فروری میں مکمل طور پر سپلائی بحال کردی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں