اشتہار

سال 2019 کے آخری روز چین میں تین سورج ایک ساتھ طلوع، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے شمال مشرقی صوبے میں تین سورج ایک ساتھ طلوع ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن کے شہر فویو کے شہریوں نے سال 2019 کی آخری صبح یعنی 31 دسمبر کو قدرت کا انوکھا نظارہ دیکھا کیونکہ آسمان پر ایک ساتھ تین سورج طلوع ہوتے نظر آئے۔

اس منظر کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں جبکہ اسے سوشل میڈٰا پر بھی شیئر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مشرق میں طلوع ہونے والے ایک بڑے سورج کے دائیں بائیں چھوٹے سورج کے شاندار نظارے سے لوگ محظوظ ہوتے رہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق تین سورج 20 منٹ سے زائد وقت تک آسمان پر نظر آتے رہے اُس کے بعد یہ قدرتی عمل خود بہ خود ختم ہونا شروع ہوا اور پھر دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ سورج معمول کے مطابق نظر آنے لگا۔

سائنسی زبان میں تین سورج ایک ساتھ نکلنے کو سن ڈاگ کہا جاتا ہے۔

 آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ سن ڈاگ کیا ہوتا ہے؟

سائنسدانوں کا کہنا ہے ایسا ہونے کی وجوہات ہوا میں برف کے شفاف ذرات ہیں، جب سورج کی روشنی ان ذرات سے منعکس ہوتی ہے تو اس انعکاس سے سورج کا گمان ہوتا ہے۔

ایسا منظر ہوتا ہے گویا کہ دو، تین یا پانچ سورج نظر آرہے ہوں لیکن حقیقت میں وہ انعکاس کا نتیجہ ہوتا حقیقی سورج تو بس ایک ہی ہوتا ہے اور انعکاس کے اس عمل کو سن ڈاگ کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں