ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

ابوظبی ولی عہد کا وزیراعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ابوظبی کے ولی عہد نے 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے، ان کے تعاون کرنے پر شکر گزار ہیں۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ 200 ملین ڈالرز چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے استعمال ہوں گے، مالی تعاون دونوں ممالک میں گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، شیخ محمد بن زید النہیان کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ ملک میں معیشت کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے مواقع بڑھے ہیں، پاکستان اپنے شراکت دار ممالک سے تجارت، سرمایہ کاری جاری رکھنا چاہتا ہے، یو اے ای کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور ابوظبی کے ولی عہد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے پاک یو اے ای تعلقات کی اسٹریٹیجک اہمیت پر زور دیا۔ ولی عہد نے او آئی سی میں پاکستان کے اہم کردارکو بھی سراہا۔

یاد رہے جنوری 2019 میں بھی ابوظبہی کےولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیاتھا جبکہ گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور اہم عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں