اشتہار

سعودی عرب میں پہلی بار گھڑ سوار تیر اندازی کا مقابلہ کل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ : سعودی عرب میں گھڑ سواروں کے درمیان تیر اندازی کا پہلا مقابلہ کل بروز ہفتے سے شروع ہوگا، مدینہ کے مرکزی پارک میں ہونے والے مقابلے میں گھڑ سوار نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے تیر انداز سعودی گھڑ سواروں کے درمیان مقابلہ منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے،۔

اس سلسلے میں مدینہ کے مرکزی پارک میں گھڑ سوار تیر کمان سے نشانے بازی کا پہلا مقابلہ چار جنوری بروز ہفتے کو منعقد کیا جائے گا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا اہم پروگرام ثابت ہوگا، اس میں گھڑ سوار نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھوڑے پر سوار ہوکر تیر اندازی کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔ اس صحت مند سرگرمی کی بدولت ہمارے نوجوانوں کی جسمانی استعداد بڑھے گی، چستی اور پھرتی ان کی پہچان بنے گی۔ ذہانت میں اضافہ ہوگا ضبط و تحمل بڑھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں