پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سی این جی ڈیلرز کی حکومت کو ایک ہفتے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کوایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کے مختصر وقت کیلئے کُھلنے اور بند ہونے کاسلسلہ جاری ہے، سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کوایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا اگر صورتحال تبدیل نہ ہوئی توایک ہفتے بعداسلام آباد میں دھرنادیں گے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیرمین عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ سدرن گیس کی انتظامیہ نے صورتحال بہتر ہونے کے لیے ایک ہفتہ کاوقت دیا ہےتاہم سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ واضح جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔

- Advertisement -

چیرمین عبد السمیع خان نے مزید کہا سی این جی کی عدم فراہمی کو بیس دن ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے متعدد ٹرانسپوٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ، دھرنے شرکت کے حوالے سے ٹرانسپوٹروں کو نمایندوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔

دوسری جانب سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوخط لکھا ، جس میں کہا گیس مسائل اوردیگر پریشانیوں پر وزیراعلی کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں، صوبے بھر میں گیس کےمسائل ہیں، وزیراعلی سندھ نوٹس لیں۔

خط میں کہا گیا ہمارے کاروبار متاثر ہورہے ہیں، ملاقات کیلئے وقت دیا جائے۔

خیال رہے شدید سردی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے جبکہ گھریلو صارفین شدید مشکل میں ہیں، کراچی سمیت سندھ میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں