اشتہار

جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد دنیا مزید محفوظ ہوگئی، پومپیو

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد دنیا مزید محفوظ ہوگئی اور اس حملے کے ذریعے ایران کو بھی پیغام دے دیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات تھیں، امریکا نے بغداد میں‌ قانونی حملہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد دنیا محفوظ ہوگئی اور اس حملے سے ایران پر بھی واضح کردیا کہ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال غیر مستحکم ہے جس کے استحکام کے لیے ہم کام کررہے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عراق سے غیرملکی افواج کو واپس بھیجا جائے، قرداد منظور

اُن کا کہنا تھا کہ ہم عراق سمیت مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے مواقع پیدا کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی امن کی خاطر اقدامات کرتے رہیں گے۔

قبل ازیں عراقی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی گئی جس میں غیر ملکی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا گیا، اراکین پارلیمنٹ نے اس قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ملکی افواج کو سرزمین سے نکالنے کے انتظامات کرے۔

یاد رہے کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں شدید گشیدگی کی صورتحال ہے، ایران نے امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا کے دو فوجی اڈوں پر راکٹ فائر بھی کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں