اشتہار

ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے والے افراد کیخلاف سعودی پولیس کی سخت وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی ٹریفک پولیس نے جرمانہ ادا نہ کرنے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزیوں کا جرمانہ 20 ہزار ریال یا اس سے زائد ہوا تو مقدمہ عدالت منتقل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی حد سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والے مقامی اور غیر ملکیوں کو وارننگ جاری کی ہے کہ اگر ٹریفک خلاف ورزیوں کا جرمانہ20 ہزار ریال یا اس سے زیادہ ہوگیا ہو یا جرمانوں کی عدم ادائیگی کو چھ ماہ گزر گئے ہوں توایسی صورت میں ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والے کی خدمات معطل کردی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خدمات معطل کرنے سے قبل اسے مزید ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی اس حوالے سے ایس ایم ایس بھی بھیجا جائے گا، جس کے بعد اس کا مقدمہ ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عوام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر جرمانے ادا نہ کیے گئے تو ایسی صورت میں معاملہ ٹریفک عدالت کے حوالے کردیا جائے گا۔

عدالت ہی اسے ٹریفک خدمات سے محروم کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ اور عدالت اس شخص کو بعض خدمات سے بھی محروم کرسکتی ہے اور تمام خدمات سے بھی۔

واضح رہے کہ سعودی قانون ٹریفک میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ بعض خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن سے شاہراہوں کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔

ان خلاف ورزیوں میں خاص طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، دماغ سن کرنے والی ادویہ لے کر ڈرائیونگ کرنا، سگنل توڑنا، مخالف سمت میں گاڑی چلانا، زگ زیگ انداز میں گاڑی دوڑانا۔

مزید پڑھیں : متحدہ عرب کی اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند، متبادل روٹ کا اعلان

اس کے علاوہ مقررہ رفتار سے 25 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانا، اوور ٹیک کے ممنوعہ مقامات سے اوور ٹیک کرنا، بریک اور لائٹس کے بغیر گاڑی چلانا اور ٹائر سکریچنگ کرنا وغیرہ شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں