اشتہار

امریکا کا دل اور زندگی ہماری پہنچ میں ہے، ایرانی کمانڈر کی ٹرمپ کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈرجنرل غلام علی ابوحمزہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کا دل اور زندگی ہماری پہنچ میں ہے، 35  اہم امریکی اہداف ایران کے دسترس میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈرجنرل غلام علی ابوحمزہ نے کہا ہے کہ ایران اپنی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے پر امریکا سے بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے۔

ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں ایک طویل عرصے سے امریکی اہداف کی نشاندہی کی جاچکی ہے، خطے میں پینتیس اہم امریکی اہداف ایران کے دسترس میں ہیں، امریکا کا دل اور زندگی تل ابیب بھی ہماری پہنچ میں ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مغرب کے لیے ایک اہم راستہ ہے اور بڑی تعداد میں امریکی جنگی جہاز یہاں سے گزرتے ہیں۔

گذشتہ روز یران کے شہر قم میں مسجد کے گنبد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایران جنگ کے لیے تیار ہے، عوام بھی تیار رہیں۔

یا درہے  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنہ ای نے کہا  تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ عسکری طریقے سے لیں گے۔

مزید پڑھیں  : جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ عسکری طریقے سے لیں گے،آیت اللہ خامنہ ای

اس سے قبل ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، جنرل سلیمانی کی شہادت نے ایرانی عزم کومزید مضبوط کیا ہےعمل قبول کرے، امریکی حملے کے جواب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنائیں گے

خیال رہے  جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے لیے قطر میں امریکی بیس  استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون العدید بیس سے بھیجا گیا تھا۔

یاد رہے 3 جنوری کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت نو افرادجاں بحق ہوگئے تھے ، ان کے قافلے کو میزائل سے نشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پرکی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں