اشتہار

ملک بھر میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کا آغاز، حکومت نے تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول: جنوبی کوریا نے ملک بھر میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی جس کے بعد اب شہری 10 ایم بی اسپیڈ والا نیٹ استعمال کرسکیں گے۔

جنوبی کوریا کی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی کہ اتوار سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی گئی جس کے بعد آن لائن ڈیٹا منتقلی کا مرحلہ مزید آسان ہوجائے گی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کا خاکہ عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: فائیو جی انٹرنیٹ کی دنگ کردینے والی رفتار سامنے آگئی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہمارے ملک میں ایسے آپریٹر موجود ہیں جو ماضی کے مقابلے میں بہترین اور تیز ترین سروس مہیا کریں گے اور اس تک کوئی دوسرا ملک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکے گا‘۔

سروس متعارف کروانے کے بعد اب جنوبی افریقا دنیا کا آٹھواں ملک بن گیا جہاں کے عوام تیز ترین انٹرنیٹ سروس سے مستفید ہورہے ہیں۔ اس سے قبل امریکا، اسپین، سوئٹزر لینڈ، فن لینڈ، مالٹا، کروشیا اور سوئیڈین کے 10 ایم بی اسپیڈ والی سروس متعارف کرائی جاچکی جبکہ امریکا میں صارفین کو 12 ایم بی انٹرنیٹ سروس فراہم کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں