اشتہار

آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی، محمد بن زاید کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امداد دینے کا وعدہ کرلیا۔

ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ زید بن النہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں انسانی و جانوروں کی جانیں ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’متحدہ عرب امارات ریسکیو اور متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات فراہم کرے گا‘۔ شیخ زاید کا کہنا تھا کہ ’میری آسٹریلوی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے تمام معاملے حوالے سے آگاہ کیا‘۔

- Advertisement -

ابو ظبی کے ولی عہد نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست اور شہری امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر سے آسٹریلیا میں واقع جنگلات میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر آگ لگی ہوئی ہے جس پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا، آتشزدگی کے نتیجے میں 25 افراد اور کروڑوں جانوں ہلاک جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔

مزید پڑھیں: جنگلات میں لگی قیامت خیز آگ سے کروڑوں جانور ہلاک

جنگلات میں پھیلنے والی آگ کی شدت اس قدر شدید ہے کہ شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں، دو روز قبل مقامی مسلمانوں نے بارش کے لیے نمازِ استسقاء کا اہتمام بھی کیا تھا جس کے بعد جنگلات والے علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں