تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

والد کی صحت یابی کے لیے خاتون نے بھابھی کو بری طرح سے زخمی کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے نواحی علاقے میں بیٹی نے روحانی پیشوا کی تجویز پر اپنے والد کی صحت یابی کے لیے بھابھی کے جسم پر 100 سے زائد زخم لگا دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے علاقے بھوجی پورا کے گاؤں گھن گاؤرا سے تعلق رکھنے والی ’رینو‘ نامی خاتون کی شادی 8 برس قبل ہوئی جنہیں اُن کی نند ’مونی‘ نے مشورہ دیا کہ والدکی صحت یابی کے لیے بھابھی جسم پر خود گہرے زخم لگائیں۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹر نے تجویز دی کہ اگر اپنے والدکو صحت یاب دیکھنا چاہتی ہو تو دوسری خواتین کے ہاتھوں پر اتنے گہرے زخم لگاؤ کہ خون بہنے لگے۔

پولیس کے مطابق خاتون اس سے قبل دو درجن سے زائد خواتین کو زخم لگا چکی ہے، جبکہ اُس نے اپنی بھابھی (رینو) اور بھائی کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ تھوڑی سی قربانی دے دیں تاکہ والد صحت یاب ہوجائیں۔

ڈاکٹر کے مطابق رینو نے مونی کی بات مانی اور اپنے چہرے سمیت جسم پر 100 سے زائد کٹ مارے، متاثرہ خاتون اس وقت انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں اور اُن کے چہرے پر دو درجن سے زائد زخم موجود ہیں۔ ڈاکٹر موکیل اگروال کا کہنا تھا کہ رینو کے پورے جسم پر 100 سے زائد گہرے زخم موجود ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اُس کی بہن مونی کو گرفتار کر کے شلیندرا پانڈے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

پولیس حراست میں مونی نے بیان دیا کہ اُس کے والد گزشتہ کئی ماہ سے علیل ہیں، روحانی علاج کرنے والے ایک شخص نے مشورہ دیا کہ کسی قریبی کے جسم کو چھریوں کے وار س ےزخمی کرو۔

Comments

- Advertisement -