ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی سیکریٹری دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔

- Advertisement -

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے چاہتے ہیں کہ فریقین بیان بازی سے گریز کریں، نئی محاذ آرائی کی طرف بڑھنے کے بجائے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ کیا جائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرکے خطے میں امن کے لیے اقدامات کیے، پاکستان افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو جارحیت کا جواب دیں گے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گفتگو

واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، جس میں علاقائی صورت حال بالخصوص مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر بات چیت کی گئی تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر ممکن طور پر تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے، خطے میں امن و استحکام کے لیے سب تعمیری کردار ادا کریں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں صورت حال کو کشیدہ کررہا ہے، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں، امریکی مفادات، اہلکاروں، تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں