تازہ ترین

نوجوانوں نے کتے کو اژدھے کا شکار بننے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیں

انٹرنیٹ پر ویسے تو روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ویڈیو شیئر ہوتی ہیں جنہیں صارفین دیکھتے اور اپنے مزاج کے مطابق پسندیدگی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی کچھ ویڈیو سبق آموز ہوتی ہیں جن میں صارفین کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اسی طرح سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’تین لڑکے کتے کو اژدھے کا شکار بننے سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں نے کتے کے جسم پر اژدھے کو لپٹا دیکھا تو وہ اُس کے قریب پہنچے، اُن میں سے ایک لڑکے نے منہ پکڑا جبکہ دیگر دوست جسم میں کھائے گئے بل کھولنے لگے تاکہ کتے کی سانس بحال ہو اور اُسے چھڑوایا جاسکے۔ تینوں نوجوانوں نے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کتے کو اژدھے کا شکار ہونے سے بچایا۔

یاد رہے کہ سانپ یا اژدھا اپنے شکار والی چیز پر اس قدر مضبوطی سے لپٹتا ہے کہ اُس کا سانس بند ہوتا اور پھر وہ مرجاتا ہے، اور پھر وہ اپنے شکار کو آہستہ آہستہ نگلتا رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -