اشتہار

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سالگرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : خوش لباس، دلکش مسکراہٹ اور پر کشش شخصیت کی مالک برطانوی شاہی خاندان کی ہر دلعزیز اور مشہور و معروف شہزادی کیٹ مڈلٹن38برس کی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈچس آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنی پُرکشش شخصیت اور فیشن کے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، کیٹ مڈلٹن آج اپنی اڑتیس سالگرہ منارہی ہیں۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن 9 جنوری 1982 میں پیدا ہوئیں ، وہ اپنے شوہر سے تقریبا چھ ماہ بڑی ہیں ، شہزادہ ولیم 21 جون 1982 کو پیدا ہوئے تھے۔

- Advertisement -

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں اپنی سالگرہ منائی، اس دن کا آغاز ولیم کی فیملی کے ساتھ چرچ جا کرکیا، جس میں کیٹ کے دوستوں اور ملکہ نے شرکت کی۔

شام میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا، تقریب نورفولک کے انمر ہال میں ہوئی ، جس میں کیٹ کے والدین کیرول اور مائیکل مڈلٹن، پرنس ولیم کے تاحیات دوست ٹام وان اسٹراوبینزی سمیت دیگر مہمان شریک ہوئے۔

واضح رہے اپریل 2011 میں شہزادہ ولیم، ڈیوک آف کیمبرج اور کیتھرین مڈلٹن کی شادی لندن میں ہوئی تھی، شہزادہ ولیم جو ملکہ الیزبتھ دؤم کے جانشین ہیں، کیٹ مڈلٹن سے 2001 میں پہلی بار سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں ملے، جب دونوں وہاں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ان کی منگنی 20 اکتوبر 2010 میں ہوئی جس کا اعلان 16 نومبر 2010 کو ہوا۔

شادی کی تیاریاں اور شادی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی اور پوری دنیا میں براہ راست دکھائی گئی اور اس کا 1981 میں ہونے والی شہرادہ ولیم کے والدین پرنس چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کی تقریب سے موازنہ کیا جاتا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان کے بعد برطانوی شہزادی کا پہلا انٹرویو

خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں پانچ روزہ دورے میں شہزاد ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے لاہوراسلام آباد اور چترال کا دورہ کیا تھا، کیلاش کی ثقافت دیکھی اور بادشاہی مسجد بھی گئے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔

پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پر رائل وزٹ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ نمبرون پررہا اور، عوام نے حسین شہزادی کیٹ مڈلٹن اور خوبرو شہزادے ولیم کا پاکستان آمد پرشکریہ ادا کیا تھا۔

دورے میں برطانوی شاہی جوڑے شہزادے ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین رکشے میں سفر کر کے سب کے دل جیت لیے تھے۔

بعد ازاں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے دورہ پاکستان کے بعد سی این این کو پہلے خصوصی انٹرویو میں کہا تھا پاکستان میں سب کچھ بہت اچھا رہا، دلکش نظاروں کا جواب نہیں، پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت نے ہمیں بہت زیادہ متاثر کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں