اشتہار

ہفتے میں تین بار گرین ٹی پینے سے ایک سال زندگی بڑھ جاتی ہے، تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں تین بار سبز چائے (گرین ٹی) استعمال کرنے سے زندگی کا ایک سال بڑھ جاتا اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز اینڈ بیجنگ میں ہونے والی تحقیق میں 1 لاکھ 902 افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیا جو روزانہ یا ہفتے میں کم از کم تین بار گرین ٹی استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے افراد کو کینسر کا عارضہ لاحق نہیں ہوا اور نہ ہی ہارٹ اٹیک یا کسی اسٹروک کی شکایت ہوئی۔ تحقیقی ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم تین بار گرین ٹی کا استعمال زندگی کو طویل بھی بناتا ہے۔تحقیقی ماہرین کے مطابق سبز چائے میں اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت اور خاص طور پر دل کے لیے بہت زیادہ مفید ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: چائے کے بارے میں پانچ بڑی غلط فہمیاں

ماہرین کے مطابق جو لوگ گرین ٹی استعمال کرتے ہیں اُن کی زندگی میں 1 سال 26 مہینے بڑھ جاتے ہیں اور ایسے لوگ جو نہیں پیتے وہ جلدی مر جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گرین ٹی پینے والوں کا دل صحت مند رہتا ہے جبکہ استعمال نہ کرنے والے ایک سال چار ماہ میں ہی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق گرین ٹی کے استعمال سے بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے انسان دیگر امراض میں مبتلا نہیں ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں