اشتہار

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کا مومی مجسمہ بھی شاہی خاندان سے علیحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کے مادام تساوٓ میوزیم نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے اعلان پر شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے مومی مجسمے شاہی خاندان سے کے سیٹ سے علیحدہ کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے جشم و خراغ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی جانب سے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد لندن کے معروف مادام تساو میوزیم نے ان کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں سے علیحدہ کردیئے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہی جوڑے کے مومی مجسمے مادام تساو میوزیم میں شاہی خاندان کے مجسموں کے ساتھ موجود تھے جہاں سے انہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں کے مجمسے اب بھی میوزیم کے اندر موجود ہیں تاہم اب انہیں شاہی خاندان کے مجسموں کے سیٹ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

مادام تساوٓ میوزیم کے جنرل منیجر اسٹیو ڈیوس کا کہنا تھا کہ باقی دنیا کی طرح ہم بھی شاہی جوڑے کے اس اعلان پر حیران ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے ان دونوں کے مجسمے شاہی خاندان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل کا شاہی خاندان سےعلیحدگی کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کرتے ہوئے برطانیہ سے منتقلی کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ مئی 2018 میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں