جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دبئی ائیرپورٹ : طیاروں کی پارکنگ کی جگہ ختم، پی آئی اے کی پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دبئی ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کی جگہ ختم ہوگئی، لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے233کو مسقط اتار لیا گیا، شدید خراب موسم کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی آنے جانے والی17پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں شدید خراب موسم کے باعث جانے والی پروازیں روکنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ پرطیاروں کی پارکنگ کی جگہ ختم ہوگئی ہے۔

طیاروں میں ایندھن بھروانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے233کو مسقط اتار لیا گیا، موسم بہتر ہونے تک پی آئی اے کی پروازیں دبئی نہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہورائیر پورٹ پر موسم اور فنی خرابی کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، اس وجہ سے ملکی اور غیر ملکی آنے جانے والی17پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور سے اندرون وبیرون ملک آنے جانے والی 5 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے302 ایک گھنٹہ تاخیر، شارجہ سے لاہورآنے والی پرواز 413 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 312دوگھنٹے تاخیر، پی آئی اے کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 204 دوگھنٹے تاخیر، پی آئی اے کی جدہ سےلاہور آنے والی پرواز 860 دو گھنٹے تاخیرکا شکار ہے۔

سعودی ایئر لائن کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز734 ایک گھنٹہ 45منٹ تاخیر، پی آئی اے کی لاہورسے دبئی جانے والی پرواز 221 ایک گھنٹہ تاخیر، سعودی ایئر لائن کی لاہورسے جدہ جانے والی پرواز میں 735 ڈھائی گھنٹے تاخیرکا شکار ہے۔

پی آئی اے کی لاہورسے جدہ پرواز 859 ایک گھنٹہ 20منٹ تاخیر، پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 203 دو گھنٹے تاخیر، پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 759 چار گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کی لاہورسے مسقط آنے والی پرواز 229 منسوخ، پی آئی اے کی لاہورسے ریاض جانے والی پرواز 726 منسوخ، پی آئی اے کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز 230 منسوخ کی گئی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں