اشتہار

تدفین پر بھی ٹیکس عائد، عوام کی پریشانی میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصری حکام نے میت کی تدفین پر بھی ٹیکس مقرر کردیا، مصری شہریوں نے تدفین ٹیکس کے خلاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصری شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی وجہ تدفین پر عائد ٹیکس ہے۔

سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد مصری حکومت ترجمان نے بیان جاری کیا کہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس قدر صارفین نے احتجاج کیا کہ مصری کابینہ کو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واضاحت دینی پڑی کہ میتوں کی تدفین پر 150 پونڈ ٹیکس کی اطلاع جھوٹ ہے، جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ مصر میں کوئی بھی ٹیکس ایوان کی منظوری کے بغیر عائد نہیں کیا جاتا۔

وزارت خزانہ نے بھی وضاحت دی کہ مردوں کی تدفین کے حوالے سے کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، ابھی بھی مردوں کو دفنانے کےلیے جاری کیے جانے والے اجازت نامے پر کوئی فیس نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں