اشتہار

نوجوان گلوکارہ پُراسرار طور پر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : معروف نشریاتی ادارے کے ایک ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والی 23 سالہ اداکارہ کی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی نشریاتی ادارے کے ریئلٹی شو سیریز ’آر یو دی ون‘ میں شریک ہونے والی اداکارہ 23 سالہ الیکس ایڈی ریاست ویسٹ ورجینیا میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کی موت کن وجوہات کی بنا پر ہوئی تاہم ریسکیو اہلکاروں کو پڑوسیوں نے دل کے عارضے سے لڑکی کی موت کی اطلاع دی تھی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں ایک اور شوبز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس نے اداکارہ کی پراسرار موت کی تفتیش شروع کردی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ الیکس ایڈی کی موت طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی۔

الیکس ایڈی کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے ذہنی سکون کے حوالے سے پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی تھیں۔

الیکس ایڈی کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے ٹوئٹر پر متعدد مرتبہ اپنے پرسکون ہونے کی پوسٹس شیئر کی گئیں اور گزشتہ برس اکتوبر میں ہی انہوں نے منگنی کرنے کا اعلان ہی کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ منگنی کے فوری بعد انہوں نے اپنے منگیتر کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا تھا جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کی منگنی ختم ہوچکی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں