تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سعودی عرب کا خاتون نیوز کاسٹر کیخلاف سخت ایکشن

ریاض: ڈائریکٹر سعودی اسپورٹس چینلز نے فلسطینی نیوز کاسٹر رزان مالاش پر پابندی عائد کردی۔

شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی نیوز کاسٹر رزان مالاش کو یمن سے متعلق ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، نیوز کاسٹر کے سعودی اسپورٹس چینلز پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ پابندی سوشل میڈیا پر رائل کورٹ آف سعودی عرب کے حامی صارفین کی جانب سے شدید احتجاج اور ردعمل کے بعد لگائی گئی، سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ تھا کہ نیوز کاسٹر نے متنازع ٹوئٹ کر کے مملکت کی توہین کی ہے۔

ڈائریکٹر سعودی اسپورٹس چینلز نے سخت ردعمل آنے پر ایکشن لیتے ہوئے فلسطینی نیوز کاسٹر رزان مالاش کے اپنے چینلز پر پابندی لگا دی۔

ڈائریکٹر نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رزان مالاش اسپین میں اسپورٹس اینکر ہے جس کا ہمارے ادارے سے براہ راست کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ ایک کمپنی کے ذریعے معاہدے کے تحت ہم سے وابستہ ہے۔

Comments

- Advertisement -