پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شہزادہ ہیری ملازمت مانگنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی شہزادے ہیری نے ڈزنی کے سی ای او باب آئیگر سے اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے لیے ڈبنگ کی ملازمت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری کی ہالی ووڈ پروڈ یوسر و ڈزنی کے سی ای او سے اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے لیے آواز ڈبنگ کی ملازمت مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چند روز قبل شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور دونوں برطانیہ سے کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شہزداہ ہیری کی شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد برطانوی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کی خبریں گردش کررہی ہیں اور اس حوالے سے رائل فیملی کے اہم افراد کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔


شہزادہ ہیری نے مشہور ہالی ووڈ فلم لائن کنگ کے پریمئر کے موقع پر میگھن مرکل کے لیے ڈزنی سی ای او باب آئیگر سے وائس اوور کی ملازمت کا سوال کیا۔

ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ شہزادہ ہیری کہہ رہے ہیں کہ ‘میری اہلیہ کو کام چاہیے’۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے چیریٹی کے لیے امداد کے بدلے میں ڈزنی کے ساتھ وائس اوور کی ڈیل کرلی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے عہدہ چھوڑنے کے بارے میں ایلٹن جان کو برطانوی ملکہ الزبتھ سے بھی پہلے بتا دیا تھا۔

خیال رہے کہ لیڈی ڈیانا کے دوست سر ایلٹن جان شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے راز دار ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل نے اس حوالے سے سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے بھی مشورہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں