13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سمندر میں لہر ٹکرانے کے بعد عجیب و غریب منظر، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کوپن ہیگن : سمندر کی لہر اور پہاڑوں پر چلنے والی ہواوٓں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد پانی کے اوپر کی جانب سے بہنے کے منظر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کائنات عجیب و غریب و پُراسرار مناظر سے بھری پڑی ہے لیکن یورپی ملک ڈنمارک کے ایک آئی لینڈ میں پانی کی پُراسرار طور پر اوپر کی جانب بہنے کی ویڈیو نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

پانی کے اوپر کی جانب بہنے کے اس نادر اور نایاب لمحے کی ویڈیو سامی جیکبسن اور ان کی بہن ہیلن وانگ نے بنائی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں پانی کے جیٹ اسپرے کو 470 میٹر کی بلند چٹان پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے، جسے واٹر اسپراوٓٹ کہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ حادثہ لہروں اور پہاڑ کی چٹان پر چلنے والی ہواوٓں کے امتزاج کے سبب بنتا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سامی جیکبسن اور اس کی بہن ہیلن وانگ نے پانی کے ایک پتلے کالم کو جزیرے پر واقع سب سے اونچی سمندری چٹان کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا، جب انہوں نے واقعے کا قریب سے مشاہدہ کیا تو علم ہوا کہ پانی کا کشش ثقل کو پامال کرتے ہوئے اوپر کی جانب جارہا ہے۔

ماہر موسمیات گریگ ڈیوہارسٹ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ پانی یہ ستون جو تھوڑا سا طوفان کی طرح لگتا ہے پانی کی سطح پر بنتا ہے، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پہاڑ کے کنارے ہوا کو گھومنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور میرے خیال میں یہی وجہ ہے کہ یہ بہت تیزی سے بنتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اسے ناقابل یقین اور دلکش قرار دیا جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے اسے مضحکہ خیز قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں