اشتہار

بیٹے کو بچانے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگانے والا باپ خود ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ولنگٹن : بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے سنمدر میں چھلانگ لگانے والا باپ خود موت کے منہ میں چلا گیا۔

غیر ملکی خبر رسں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ولنگٹن میں اس وقت پیش آیا جب ایک بچہ ہاربر پورٹ پر سمندر میں گرگیا تھا۔

سمندر میں گرنے والے بچے کی عمر تو تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم بچہ زندہ ہے اور جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

بچے کے پانی میں گرتے ہی باپ نے فوری طور پر سمندر میں چھلانگ لگائی لیکن وہ تیر نہیں پایا اور ڈوب گیا تاہم لڑکے کو واقعے کے عینی شاہدین نے بچالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریسکیو عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ باپ کو رسیکیو اور سی پی آر دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی ہلاک ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں