جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک ماہ کا بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد: سندھ کے شہر جیکب آباد میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق جیکب آباد کے نجی میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کو سینے میں تکلیف پر نجی میڈیکل سینٹر لایا گیا تھا۔

بچے کے والد غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے بچے کو 2 انجیکشن لگائے جس سے حالت بگڑ گئی، گھر لے جاتے ہوئے راستے میں بچہ دم توڑ گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کچھ عرصہ پہلے اسی نجی میڈیکل سینٹر میں 4 نومولود بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی، 4 بچوں کی ہلاکت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نجی میڈیکل سینٹر سیل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: نجی میڈیکل سینٹرمیں آکسیجن نہ ملنے سے 4 نومولود جان کی بازی ہار گئے

بچوں کی ہلاکت پر لواحقین نے نجی اسپتال کے خلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کیا تھا کہ بچے اسپتال انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کے باعث انتقال کر گئے ہیں جبکہ مطالبہ کیا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نےنوٹس لیتے ہوئے نجی اسپتال کو سیل کر دیا تھا اور اسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے دو روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسرار نوناری نے اثرو رسوخ استعمال کرکے میڈیکل سینٹر کو دوبارہ بحال کرایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں