پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بھارت میں قید 2 پاکستانیوں کورہائی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھارت نے دو پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا، ساجد اور بلال غلطی سے سرحدعبور کرگئے تھے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا پوری ہونے پر رہائی عمل میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے دو پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ، دونوں پاکستانی نوجوانوں کو واہگہ بارڈرپرپاکستانی سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔

بھارت سے رہائی پانیوالوں میں ایک نوجوان سجادحیدرکا تعلق لاہورجبکہ مبشربلال کا تعلق قصورسے ہے، ساجد نے 19 نومبر 2018 کو اور بلال نے 29 اگست کو 2018 کو غلطی سے سرحد عبور کی تھی۔

پاکستان واپس پہنچنے پر دونوں نوجوانوں کو ہارپہنائے گئے ،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا پوری ہونے پر رہائی عمل میں آئی۔

یاد رہے چند روز قبل بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں ، جس کے مطابق بیرون ملک سفارتخانوں کی عدم دلچسپی کے باعث 28 ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قیدی جیلیں کاٹ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : مختلف ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قید، تفصیلات منظر عام پر

یہ قیدی متحدہ عرب امارات، ابو ظہبی، دبئی، اومان، چین، ایران، بھارت، یونان، عراق، کویت، ملائیشیا، ترکی، تھائی لینڈ، سری لنکا، قطر، روس، پرتگال، ناروے، جنوبی افریقہ، اسپین، اٹلی، فرانس، کینیڈا، ہنگری، آسٹریلیا، بحرین، افغانستان اور بنگلہ دیش میں قید ہیں۔

ان قیدیوں میں سے 4 ہزار 500 پاکستانیوں کے مقدمات مختلف ممالک کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، 4 ہزار 120 پاکستانی منشیات اسمگلنگ اور 1 ہزار 195 غیر قانونی امیگریشن پر قید ہیں۔

واضح رہے نئے سال کے آغاز پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا تھا ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 282 بھارتی شہری قید ہیں، جن میں 55 عام شہری اور 227 ماہی گیر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں