اشتہار

ویزٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ویزٹ ویزا پر آنے والے غیرملکیوں کے لیے نئی سہولت متعارف کردی گئی ہے جس کے تحت اب انہیں چالان کی ادائیگی میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ڈیجیٹل ایپ سروس ’’ابشر‘‘ میں ایک نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ویزٹ ویزا پر آنے والے شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اپنا چالان آن لائن ادا کرسکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بعض اوقات غیرملکیوں کو ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جب وہ اپنے وطن روانگی کے لیے سعوی ایئرپورٹ پہنچتے ہیں تو ان کا ایگزٹ روک دیا جاتا کیوں کہ انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ادا نہیں کیا ہوتا۔

- Advertisement -

چالان کی ادائیگی نہ کرنے پر ویزٹ ویزا پر آنے والے شہری کا سسٹم سیز ہوجاتا ہے جس کے سبب ان کا ایگزٹ نہیں لگتا۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی ڈیجیٹل سروس ’’ابشر‘‘ کے عنوان سے مختلف خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس سروس سے ٹریفک چالان کے بارے میں معلومات اور ادائیگی کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ اب شہری اس کے ذریعے اپنا چالان بھی ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر خودکار چالان سسٹم پورے ملک میں نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت مقامی اور غیرملکیوں کو ان قوانین کی پیروی لازم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں