اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پشاور، کارخانو بازار میں دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: کارخانو بازار پشاور میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے کارخانو بازار میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ مواد پھٹنے کے باعث ہوا، خالی میدان پولیس ناکہ کے ساتھ متصل ہے، ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 15 افراد جاں بحق

ترجمان ایچ ایم سی کا کہنا ہے کہ کارخانو دھماکے کے 9 زخمی لائے گئے ہیں، زخمیوں میں 4 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔

ترجمان ایچ ایم سی کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اسپتال میں تمام زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک نے کہا کہ دھماکا دستی بم کا تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ 10 جنوری کو کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے اسحاق آباد کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ خان اور امام مسجد سمیت 15 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں