کراچی: سی این جی ایسوسی ایشن نے ایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سینئر جی ایم ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ بات چیت کے 3 سیشنز ہوئے، اسٹیک ہولڈرز کو سسٹم سے آگاہ کیا ہے، ایس ایس جی سی پہلی بار بدترین بحران میں ہے۔
سعید لاڑک نے کہا کہ اتوار کو سی این جی سیکٹر کو گیس بحال کی جائے گی، اگلے ہفتے سی این جی سیکٹر کے پرانے شیڈول کی بحالی پر بات کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر ایس ایس جی سی کے ویکیو ایبل کسٹمرز ہیں، سپلائی بہتر ہوتے ہی سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بڑھا دی جائے گی۔
سعید لاڑک کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت سی این جی سیکٹر بری طرح متاثر ہے، ایس ایس جی بحران کے دوران ہر اتوار کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم کو مانیٹر کررہے ہیں، ہماری پہلی ترجیح گھریلو صارفین ہیں۔
دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ میں آکر احتجاج ختم نہیں کررہے ہیں، ایس ایس جی سی کے ساتھ تعاون کے طور پر احتجاج ختم کیا ہے۔