کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں اضافے اور کمی کی حد بڑھائی جائے گی، اس ردو بدل کا اطلاق5مرحلوں میں کیا جائے گا، جس کے بعد حد ساڑھے7فیصد ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایس سی30انڈیکس میں اضافے اور کمی کی حد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حد میں رد و بدل کا اطلاق مرحلہ وار کیا جائے گا، اس سلسلے میں کمی اور اضافے کی حد کو5فیصد سے بڑھا کر ساڑھے7فیصد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق20جنوری کو حد میں نصف فیصد کا اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد حد ساڑھے5فیصد ہوجائے گی، جبکہ دوسرا اضافہ4فروری کو نصف فیصد کا ہوگا، جس کے بعد حد6فیصد ہوجائے گی، تیسرا اضافہ19 فروری کو نصف فیصد کا ہوگا، جس کے بعد حد ساڑھے6فیصد ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے گر گیا
اس کے علاوہ چوتھا اضافہ5مارچ کو نصف فیصد کا ہوگا،جس کے بعد حد7فیصد ہوجائے گی، پانچواں اور آخری اضافہ20مارچ کو نصف فیصد کا ہوگا، جس کے بعد حد ساڑھے7فیصد ہوجائے گی۔