اشتہار

حکومت نے منفی 10 ڈگری میں سردی سے ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں منفی 10 ڈگری میں سردی سے ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں منفی 10 ڈگری میں سردی سے ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے دیگر بچوں کے حوالے سے بھی قانون سازی کی طرف پیش قدمی کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کوئٹہ کے ایک کمسن بچے کی ویڈیو نے درد دل رکھنے والے ہر شخص کو افسردہ کردیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید سرد موسم میں بچہ فٹ پاتھ پر بیٹھا ہے اور اس کے سامنے جوتے پالش کرنے کا برش اور دیگر سامان رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ایسے میں شدید برفباری کے دوران روزگار کمانے کے لیے باہر نکلے ہوئے ننھے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں