تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کی ایرانی سپریم لیڈر کو وارننگ

واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو وارننگ دی کہ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں ، خامنہ ای نے جمعہ کے خطبے میں امریکا اورامریکی صدرپرشدید تنقید کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمعہ کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تقریر پر سخت درعمل کا اظہار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈرخامنہ ای کوالفاظ کے چناؤمیں احتیاط کرنا چاہئیے، خامنہ ای نےامریکا،یورپی ممالک کےبارےمیں نامناسب گفتگوکی ، ایران کی معیشت تباہ اورعوام مشکلات کاشکارہیں، خامنہ ای کو بہت محتاط ہوکر بات کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر نے 8 سال بعد نماز جمعہ کا خطبہ دیا

یاد رہے گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے جمعہ کے خطبے میں امریکا اورامریکی صدرپرشدید تنقید کی تھی اور جنرل سلیمانی کے قتل کوامریکی دہشت گردی قراردیا تھا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی بہت بہادرکمانڈرتھے، امریکیوں نے ہزاروں افرادکوافغانستان،عراق میں قتل کیا، ہزاروں افراد کا قتل ہوا،امریکی کبھی یہ بات تسلیم نہیں کرتے، امریکی صدرنےخودتسلیم کیا ہم دہشت گرد ہیں، ہم نےجنرل قاسم کوقتل کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ایران کا فوجی جواب امریکا کے سپرپاورامیج کےلئے دھچکاتھا، پابندیاں لگاکرامریکاکی امیج بحال کرنےکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -