اشتہار

برفانی تودا گرنے سے 7 کوہ پیما لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو : نیپال میں جنوبی کوریائی کوہ پیما برفانی تودا گرنے کے بعد لاپتہ پوگئے، لاپتہ افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیپالی محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ ایک بلند پہاڑی کو سر کرنے کی مہم کے دوران برفانی تودے کے گرنے سے چار جنوبی کوریائی کوہ پیما اور ان کے ساتھ گئے ہوئے تین مقامی گائیڈز لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاپتہ کوہ پیماوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپالی حکام کی جانب سے اس واقعے میں تاہم دیگر پانچ کوہ پیماوں کے محفوظ رہنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

کوہ پیماوں پر گرنے والے تودے سے ایک چینی کوہ پیما زخمی بھی ہوا اسے دیگر ساتھیوں نے گرنے والی برف میں سے باہر نکالا۔

جنوبی کوریائی وزارت خارجہ کے مطابق چاروں کوہ پیما دس ہزار چھ سو فٹ (3230 میٹر) کی بلندی پر تھے جب ان پر برفانی تودہ گرا، ان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

کھٹمنڈو سے سیاحتی محکمے کے مطابق یہ برفانی تودہ کوہ اناپورنا کے ایک مشہور ٹریک پر گرا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں