اشتہار

سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد، عدالت کا ملزمان کے خلاف بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے پر تین سری لنکن سیکیورٹی گارڈز پر 5، 5 لاکھ درہم جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دین اسلام سے متعلق توہین آمیش مواد شائع کرنے پر پائیو اسٹار ریزوٹ کے تین سیکیورٹی گارڈز کو سزا سنائی ہے۔

دبئی کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ تینوں ملزمان جن کی عمریں 28 سے 34 برس کے درمیان ہے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اور انسٹاگرام پر مذہب کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

دبئی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان کو پولیس نے ریزوٹ سے گرفتار کرکے، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں ضبط کرلی تھیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش فیس بک اور انسٹاگرام پر اسلام کی توہین کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں