اشتہار

دلہا دلہن منہ دیکھتے رہ گئے، سمدھی سمدھن کو لے کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں دلہا اور دلہن شادی کی تیاریوں میں مصروف رہے جبکہ سمدھی (دلہا کا والد) سمدھن (دلہن کی والدہ) کو لیکر کر فرار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی شادی سے قبل والدین کے فرار ہونے والا واقعہ بھارت ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں دلہا اور دلہن تو شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے اور اچانک پتہ چلا کہ دولہا کا والد اور دلہن کی والدہ اپنے دور جوانی کی محبت کی تکمیل کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ فرار ہوچکے ہیں۔

دلہا اور دلہن کی شادی فروری کے اگلے ہفتے میں ہونا طے تھی لیکن 10 دن مسلسل ڈھونڈنے کے باوجود 48 سالہ شخص (دلہے کا والد) اور46 سالہ خاتون (دلہن کی ماں) نہیں ملے۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ جب راکیش اپنے گھر کاٹرگام سے لاپتہ ہوا تو اسی وقت خاتون بھی اپنے گھر نوسری سے فرار ہوئی تھیں، دونوں مبینہ طور آشنا کے ساتھ فرار ہوئے ہیں۔

گمشدہ افراد کے اہل خانہ نے پولیس میں لاپتہ افراد کی شکایت بھی درج کروائی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا اور دلہن منگنی کے بعد گزشتہ ایک برس سے اپنی شادی کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں، دلہا دلہن کے والدین کی شادی سے ایک ماہ قبل اچانک گمشدگی نے سب کو چونکا دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دلہا کے والد کا ٹیکسٹائل بزنس ہے اور زمینوں کی خرید و فروخت بھی کرتا رہتا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت سے بھی وابستہ ہے جو 10 جنوری سے لاپتہ ہے۔

اہل خانہ کے مطابق راکیش (دلہا کا والد) کا آبائی گاؤں امریلی ہے جو دلہن کی والدہ سواتی کو بچن سے جانتا تھا، کیونکہ دونوں کاٹرگام میں ایک دوسرے کے پڑوسی اور بہت اچھے دوست بھی تھے۔

مفرور والدین کے قریبی دوستوں نے بعد میں بتایا کہ دونوں ایک ہی سوسائٹی میں رہائش پذیر تھے جبکہ دونوں ماضی میں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے لیکن سواتی کے اہل خانہ نے راکیش کے بجائے ان کے موجودہ شوہر سے سواتی کی شادی کروا دی جو ہیرے کا کاروبار کرتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دلہا کے والد کا آشنا کو لیکر فرار ہونا سوشل میڈیا پر زباں زدعام ہوچکا ہے جبکہ دونوں کی بھی تصاویر بھی بہت زیادہ شیئر ہورہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں