اشتہار

پہلی بار آئسکریم کھانے والی بچی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بچوں کی ابتدائی حرکتیں ہمیشہ سے خوشگوار یادیں بن جاتی ہیں جیسے پہلی بار چلنا، بولنا یا کچھ ٹھوس غذا لینا وغیرہ۔

یہ حسین لمحات والدین زندگی بھر یاد رکھتے ہیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ اولاد کو خوشی خوشی بتا کر ماضی کی خوشگوار یادوں کا لطف اٹھاتے ہیں۔

ویسے تو بچوں کے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی ہیں جس میں بچوں کی شرارتیں اور ان کی ذہانت دیکھ کر بڑے بڑے دنگ رہ جاتے ہیں۔

@mamabritti#cute #funny #waitforit #love

♬ original sound – mamabritti

- Advertisement -

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کمسن بچی پہلی بار آئس کریم کا ذائقہ چکھتی ہے اور پل بھر میں اس کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہو جاتے ہیں۔

آئس کریم کھانے کے طریقے سے نا آشنا بچی کو پہلی بار میں ہی آئس کریم اس قدر پسند آتی ہے کہ وہ اسے اپنی طرف کھینج لی تھی اور فوراً پوری کون منہ میں ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس منظر دیکھ کر والدین زور زور سے ہنس پڑتے ہیں اور آئس کریم کو بچی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔
اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر 4 لاکھ لوگ لائیک اور 4 ہزار صارفین کمنٹ کر چکے ہیں، ٹک ٹاک کے علاوہ ٹوئٹر پر 40 لاکھ سے زائد بار اس ویڈیو کو دیکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں