اشتہار

بھارتی گلوکار گپِی گریوال بھی مہوش حیات کے مداح نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی گلوکار گپِی گریوال کا فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ پسند کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق مقبول بھارتی گلوکار و اداکار گِپی گریوال نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ میں نے فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ دیکھی ہے اس میں مہوش حیات کا کام بہت اچھا تھا۔

گِپی گریوال نے مزید کہا کہ اس لیے میں یہی چاہوں گا میں ان کے ساتھ کام کروں۔

- Advertisement -

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گپِی گریوال کا انٹرویو شیئر کرتے ہوئے پاکستان میں خوش آمدید کہا اور پاکستانی فلمیں پسند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پیغام میں ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ اور ان کی اداکاری کی تعریف کرنے پر گپِی گریوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نے ہماری فلم کو اورہماری مہمان نوازی کو پسند کیا اور اس سے لطف اندوز ہوئے۔

انٹرویو میں پاکستان سے متعلق دنیا کو پیغام دینے کا سوال کیا گیا تو گلوکار کا کہنا تھا کہ ‘جب آپ باہر بیٹھ کے چیزیں سنتے ہیں تو وہ کچھ اور ہوتی ہیں جب میں یہاں خود آیا اور چیزیں دیکھیں تو بات کوئی اور تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو یہی کہوں گا کہ مجھے یہاں سے اتنا پیار ملا اور اب میں یہاں ایک دو مہینے کے اندر اندر اپنے بچوں اور فیملی کو بھی لاوں گا، میرا یہاں بہترین استقبال ہوا۔

گپِی گریوال کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں پوری دنیا گھوما ہوں، میں کہیں بھی جانے کے لیے اتنا پُرجوش نہیں ہوا جتنا پاکستان آنے کے لیے ہوا ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی گلوکار و اداکار روپندر سنگھ گِپی گریوال دو دن کے لیے پاکستان آئے ہیں اور انہوں نے گوردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری بھی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں