اشتہار

’میرا نام جوکر‘ ارجن کپور کو لینے کے دینے پڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ان کی جانب سے کچھ ایسی چیز شیئر کردی جاتی ہے جس کو مداح سراہنے کے بجائے تنقید شروع کردیتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، اداکار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’پانی پت‘ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی ہے، انہوں نے فلم جوکر کے کردار کی طرح اپنے چہرے پر پینٹ کیا اور کیپشن دیا کہ ’میرا نام جوکر‘ جس پر مداحوں نے مختلف میمز بنا کر ان پر تنقید شروع کردی۔

اگرچہ ارجن نے یہ واضح نہیں کہ کہ وہ 2019 کی فلم جوکر یا 1970 کی بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم میرا نام جوکر کی بات کررہے ہیں لیکن جیسے ہی اداکار نے پوسٹ شیئر کی تو مختلف میمز بنا کر مداحوں نے ان پر تنقید شروع کردی۔

- Advertisement -

اداکارہ پریننیتی چوپڑا نے ان کی پوسٹ پر لکھا کہ ’حرکتیں بھی‘ یعنی وہ کہنا چاہ رہی تھیں حرکتیں بھی جوکر والی ہیں، کترینا کیف نے ان کی تصویر کی تعریف کی۔

 

View this post on Instagram

 

Mera naam JOKER

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor) on

ایک صارف نے ان کی تصویر پر مشہور فلم دبنگ کے پولیس اہلکار کی تصویر لکھ کر کیپشن دیا کہ ’مقبولیت کے حساب سے کچھ زیادہ نہیں بول رہا ہے یہ۔‘

ایک صارف کشیش اگروال نے ان کی پوسٹ پر لکھا معین اختر کے پروگرام کی تصویر شیئر کی اور ان کے مشہور ڈائیلاگ کو کیپشن دیا۔

واضح رہے کہ بونی کپور کے صاحبزادے ارجن کپور نے فلم ’عشق زادے‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی، ان کی دیگر فلموں میں غنڈے اور ہاف گرل فرینڈ نمایاں ہیں، ان کی حالیہ فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں